Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچے کو کھانا کھلانے کا دلچسپ انداز صارفین کو بھا گیا

بچوں سے منسلک نت نئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھے بچہ کرسی پر بیٹھا ہوا ہے اور اس کو کھانا کھلانے کی منفرد کوشش کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کو کیک دکھا کر دیسی کھانا کھلا دیا جاتا ہے جیسے ہی بچے کیک کھانے کے لیے منہ کھولتا تو فوراً دیسی کھانے کا چمچ منہ میں ڈال دیا جاتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کھانا کھلانے کا واقعی یہ آسان حل ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہترین آئیڈیا۔
:مزید پڑھیں

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سبق اموز ویڈیو بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر بچے اور بڑے اپنی زندگیوں کو بہتر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں