چند روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔
اب پیٹرول کا استعمال بند کرنا تو ممکن تو آج ہم آپکو پیٹرول کی بچت کے 5 آسان ترین طریقے بتائیں گے۔
گاڑی میں زیادہ سامان رکھنے سے پیٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ بھاری سامان نہ رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں تیزی سے کمی اور تیل کی درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
تیز رفتار ویسے بھی خطرناک ہوتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ رفتار درمیانی رکھیں، خاص طور پر بار بار بریک لگانے سے گریز کریں اور گاڑی کی رفتار کم کردیں، اس سے بھی پیٹرول کی بچت ہوسکتی ہے۔
گاڑی کو کوشش کریں کہ آخری گئیر پر رکھ کر چلائیں کیوں کہ لوئر گئیر میں رکھنے سے پیٹرول زیادہ لگتا ہے۔
جن گاڑیوں کے ڈھکن صحیح بند نہیں ہوتے ان کا پیٹرول ہوا میں اڑ کر ضائع ہوجاتا ہے اس لئے اپنی گاڑی میں پیٹرول کے ڈھکن پر دھیان رکھیں۔
اس کے علاوہ گوگل میپ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جس روٹ پر نکلنا ہے وہاں زیادہ رش نہ ہو تاکہ پیڑول کم لگے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور بجلی کے بغیر چلنے والی انوکھی گاڑی
