Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سڑک پر گاڑیوں کی ریورس میں چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سڑک پر گاڑیوں کی ریورس میں چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلتی نظر آتی ہیں، معلوم ہوا کہ یہ گاڑیاں جلد بازی میں اپنی لین سے باہر نکل کر چل رہی تھیں لیکن ’بدقسمتی‘ سے ان کا سامنا ٹریفک اہل کاروں کے کانوائے سے ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تنگ سڑک ہی ہے جہاں دو لین بنے ہوئے ہیں، جاتی ہوئی لین میں گاڑیوں کی قطار نظر آ رہی ہے جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔

ایسے میں پیچھے سے آنے والی ایک کار نے لائن توڑی اور مخالف سمت کے لین میں تیزی سے آگے گزر گئی لیکن ویڈیو کے فریم میں وہ کار جلد ہی واپس ریورس میں آتی دکھائی دینے لگتی ہے، نہ صرف وہ بلکہ ایک اور کار بھی تھی جو شاید اس سے پہلے گزری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چور کو بوڑھے آدمی پر گولی چلانا مہنگا پڑگیا

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ریورس میں آنے والی دو کاروں کے آگے موٹر سائیکلوں پر ٹریفک اہل کاروں کا کانوائے آ رہا ہے، جلد باز ڈرائیوروں کو نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جرمانے بھی دینا پڑگیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version