ایک روسی یوٹیوبر میخائل لیٹوین نے ایک سفید لیمبورگینی کو ویوز اور شہرت کی خاطر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یوٹیوبر نے اس پورے ایونٹ کو کیمرے میں ریکارڈ کیا اور جب یہ ویڈیو اپ لوڈ کی تو اب تک اسے سات ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
دس ملین سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے اس روسی یوٹیوبر نے انتہائی لگژری کار جس کی ابتدائی قیمت سوا سات کروڑ روپے کے قریب ہے، کوایک انرجی ڈرنک کی تشہیر کے لیے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
ویڈیو دیکھیں:
ان کی اس ویدیو پر دنیا بھر سے مختلف تبصروں کا بھی سیلاب آیا ہوا ہے اور اس اسٹنٹ پر لوگ ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
