Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسا سوئمنگ پول جس میں جانے سے پہلے آپ دس مرتبہ سوچیں گے!

سوشل میڈیا پر ایک ایسے سوئمنگ پول کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں جانے سے پہلے آپ دس مرتبہ سوچیں گے۔

  دنیا کے مختلف شہروں میں موسم گرما میں لوگوں کی تفریح کیلئے انتہائی جدید اور خوبصورت سوئمنگ پولز بنائے جاتے ہیں۔

ایسے ہی سوئمنگ پول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کی چھت پر ایک سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس کا فرش شیشے کا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پول کا پانی اتنا صاف  اور شفاف ہے کہ اس میں موجود شخص ایک لمحے کیلئے بلندی سے گرنے کے خوف سے ہی کانپ جاتا ہے۔

ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version