Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ ملک جہاں سیاستدانوں کو بطورِ سزا دریا میں ڈبویا جاتا ہے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کونسا ملک ہے جہاں سیاستدانوں کو بطورِ سزا دریا میں ڈبویا جاتا ہے۔

اطالوی قصبے ٹرینٹو کے مکین سیاستدانوں کو الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر انوکھی سزا دیتے ہیں۔

وہ اپنے سیاستدانوں کو پنجرے میں قید کر کے دریا میں بطورِ سزا ڈبو دیتے ہیں۔

مکینوں کی جانب سے پنجرے کو صرف ایک سیکنڈز کے لیے دریا میں ڈبویا جاتا ہے جس میں سیاستدان کو ان کی غلطی کا احساس دلایا جاتا ہے۔

قصبے کے مکینوں کی جانب سے دی جانے والی سزائیں ان سیاستدانوں کا کھُلے عام مذاق اڑانے کا ایک طریقہ ہے جو اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

ٹرینٹو میں اس رسم کو ‘ٹونکا’ کہا جاتا ہے، یہ ویجیلین کی تقریبات کا حصہ ہوتا ہے جو ہر سال جون کے وسط میں منایا جاتا ہے۔

ٹونکا روایتی طور پر 26 جون سے پہلے آخری اتوار کو ہوتا ہے گزشتہ سال یہ 19 جون کو منایا گیا تھا تاہم رواں سال 25 جون کو منعقد کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version