موجودہ مہنگائی کے دور میں گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے اے سی کا استعمال کرنا تو ممکن نہیں لیکن پنکھے کو ایک ایسے منفرد انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ جیب پر بھی بھاری نہیں پڑے گا۔
یہ منفرد طریقہ پنکھے اور پلاسٹک کی بوتلوں سے گھر کو ٹھنڈا کرنے کا ہے جس میں برف کے کیوبز آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں۔
گرمی کی تپش سے خود کو بچانے کا انوکھا طریقہ:
٭ پنکھے کے پیچھے پلاسٹک کی بوتلوں کو یوں کاٹ کر لگائیں اور ایک ہلکے پتلے تار کی مدد سے چسپاں کرکے ان بوتلوں میں برف کے کیوبز ڈالیں اور پنکھا چلائیں، ہوا بھی ٹھنڈی، کمرے کا درجہ حرارت بھی نارمل اور مزے سے ٹھنڈا پانی بھی پی لیں۔
