Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھانجی کی شادی پر ماموں کی طرف سے انوکھا تحفہ؛ باراتی حیران رہ گئے

بھانجی کی شادی پر ماموں کی طرف سے ایسا انوکھا تحفہ دیا گیا جس کو دیکھ کر باراتی سمیت گھر والے خود بھی حیران رہ گئے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ریاست جے پور کے ضلع ناگور میں ماموں نے شادی کی تقریب میں اپنی بھانجی کو تین کروڑ سے زائد مالیت کے تحائف دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے ماموں اور چچا 80 لاکھ روپے نقد، زیورات اور پلاٹ کے کاغذات لے کر شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں شوہر شادی کے بعد بیوی کے گھر منتقل ہوجاتا ہے

دلہن کے نانا بھنور لال گڑوا، جو برڈی گاؤں کے رہنے والے ہیں، اپنے تین بیٹوں ہریندر، رامیشور اور راجندر کے ساتھ یہ تحائف دیے۔

بھنور لال نے کہا کہ گھیوری خاندان کی اکلوتی بیٹی ہے اور اس کی قسمت کی وجہ سے ان کے تین بیٹوں کو اتنی دولت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے کا عین وقت پر شادی سے انکار، اہلخانہ تھانے پہنچ گئے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version