Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا ایلون مسک پاکستان پہنچے ہیں؟ حقیقت حیران کن

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مشابہہ ایک شخص کی پاکستانی لباس میں ملبوس تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ٹیسلا کاریں بنانے والی کمپنی کے بانی امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک سے مشابہہ ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اسے براؤن رنگ کے قمیض شلوار اور کالی واسکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

  وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی کچھ لوگوں نے یہ بھی قیاس کیا کہ کہیں دیگر نامور فلاحی شخصیات کی طرح ایلون مسک بھی غریب عوام کی داد رسی کے لیے پاکستان تو نہیں پہنچ گئے۔

ایک صارف نے اسے پاکستانی ایلون خان قرار دیا، اس حوالے سے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر میمز تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ متعدد انٹرنیٹ صارفین نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی ایلون خان فروٹ چاٹ خرید رہا ہے‘۔

اب یہاں سوال یہ ہے کہ حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کے غریب آبادی میں گھومنے والا یہ شخص ٹوئٹر کا مالک ایلون مسک نہیں بلکہ ایک پاکستانی ہے جس کی شکل وصورت ناقابل یقین حد تک ایلون مسک سے ملتی جلتی ہے جو حقیقت میں رمضان میں افطار کے لیے فروٹ خریدنے مارکیٹ نکلا تھا کہ کسی نے تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version