آسمان میں اڑنے والی اڑن طشتری کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جسے ایک پائلٹ نے پرواز کے دوران بنایا اور بعد میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔
کولمبیا کے پائلٹ کے ذریعہ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں چاندی کی ڈسک کی شکل کی ایک بڑی چیز آسمان میں ہوائی جہاز کے اوپر سے اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس وہ تمام ثبوت موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایلین یا اڑن طشتری ہے۔
اس کے علاوہ بہت سے صارفین ایسے بھی ہیں جو اس طرح کی چیزوں اور باتوں پر یقین نہیں رکھتے۔
