Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے مہنگا پانی کونسا ہے؟ جانئے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا کا سب سے مہنگا پانی کونسا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگے پانی کی چھوٹی سی بوتل کی قیمت ایک کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے ہے جبکہ اس پانی کا نام ایکوا ڈی کرسٹالو ٹریبوٹو اے موڈیگلانی ہے۔

2010 میں اسے گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے قیمتی پانی قرار دیتے ہوئے اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 750 ملی لیٹر اس پانی کی بوتل 24 قیراط کے سونے سے بنائی گئی ہے جو اس پانی کے مہنگے ہونے کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔

پانی میں 5 گرام سونا بھی شامل کیا جاتا ہے جو اس میں الکلائنٹی کھارے پن کو ظاہر کرتا ہے۔

اس پانی کا ایک حصہ فرانس میں موسم بہار کے دوران لیا جاتا ہے، دوسرا حصہ فجی میں موسم بہار کے دوران لیا جاتا ہے اور تیسرا حصہ آئس لینڈ کے گلیشئرز سے حاصل کیا جاتا ہے۔

اس پانی کی بوتل کو تیار کرنے والے کا نام فرنینڈو الٹامیرانو ہے جنہوں نے پانی کی قیمتی بوتل بھی خود ہی بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version