Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ نئی تحقیق میں جواب سامنے آگیا

پہلے مرغی آئی یا انڈہ ؟ اس سوال کا جواب سائنسدانوں نے دیدیا ہے۔

ایک طویل عرصے سے لوگ اس سوال پر بحث کرتے آ رہے ہیں کہ ‘دنیا میں پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ ‘ ، لیکن آج تک کسی کو بھی اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ عہد کے رینگنے والے جانوروں (چھپکلی، سانپ اور دیگر)، پرندے اور ممالیہ جانداروں کے آباؤ اجداد انڈے دینے کی بجائے بچے کو جنم دیتے تھے۔

 51 قدیم جانداروں اور 29 زندہ جانوروں پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ممالیہ اور رینگنے والے جانوروں کے ساتھ ساتھ پرندوں کے اجداد بچوں کو اپنے بطن میں زیادہ وقت تک رکھتے تھے۔

تحقیق کے مطابق اب پرندے اور رینگنے والے جاندار انڈے دیتے تھے مگر زمانہ قدیم میں ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ممالیہ جانوروں کی طرح ہی ہوتی تھی۔

طویل عرصے تک سائنسدان سخت چھلکوں والے انڈوں کو ارتقا کی ایک بہترین مثال تصور کرتے رہے ہیں مگر اس نئی تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا کہ طویل عرصے تک بچوں کو بطن میں رکھنے والے جانوروں کو زیادہ تحفظ ملتا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ لگ بھگ 32 کروڑ سال پہلے ایسے جانور ابھرنا شروع ہوئے جن کی جِلد واٹر پروف تھی اور وہ موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے لگے اور پھر ان کے بچے انڈوں کے ذریعے پیدا ہونے لگے۔

زمانہ قدیم کے فوسلز کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ اب انڈے دینے والے جاندار اس زمانے میں بچوں کو جنم دیتے تھے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ بتدریج انڈے دینے لگے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version