ہماری روز مرہ کی زندگی میں استعمال کی جانے والی کپڑوں کی باسکٹ میں چھوٹے چھوٹے سوراخ موجود ہوتے ہیں لیکن آج تک ہم نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش نہیں کی۔
تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔
دراصل میلے کپڑے کبھی پسینے کی وجہ سے نم ہوتے ہیں یا ان میں ناگوار بو ہوتی ہے جس میں اگر تازی ہوا کا گزر نہ ہو تو مزید بو پیدا ہونے کے ساتھ پھپھوند لگنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے میلے کپڑوں کی باسکٹ میں ہر طرف سوراخ موجود ہوتے ہیں جو ہوا کے گزر کو یقینی بناتے ہیں۔
