Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

11 خواتین نے 250 روپے کی صرف 1 ٹکٹ سے 10 کروڑ کی بمپر لاٹری جیت لی

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 11 محنت کش خواتین نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک جھٹکے میں کروڑ پتی بن جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق  ملاپورم ضلع کی پارپاننگڈی میونسپلٹی کی ہریتا کرما سینا کی 11 خواتین کے ایک گروپ نے کیرالہ حکومت کا مون سون بمپر لاٹری انعام جیت لیا ہے۔

میڈیا کی جناب سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان خواتین نے جب 250 کا لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تب ان میں سے ایک کے پاس 25 روپے بھی نہیں  تھے اور اپنی قسمت آزمانے کے لیے ایک جاننے والے سے معمولی رقم ادھار بھی لی تھی۔

جس کے بعد بدھ کو منعقدہ قرعہ اندازی کے بعد کیرالہ لاٹری ڈپارٹمنٹ کی طرف سے، 10 کروڑ کے مون سون بمپر کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

پیسے جمع کر کے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی رادھا نامی خاتون نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم نے پہلے بھی پیسے جمع کر کے لاٹری کے ٹکٹ خریدے ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے کوئی بڑا انعام جیتا ہے۔”

ایک اور خاتون نے کہا کہ وہ قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھیں لیکن جب کسی نے انہیں بتایا کہ پڑوسی پلاکڈ میں فروخت ہونے والے ٹکٹ نے پہلا انعام جیتا ہے تو انہیں دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ “جوش اور خوشی کی کوئی حد نہیں تھی جب ہمیں آخر کار معلوم ہوا کہ ہم نے جیک پاٹ مارا ہے۔ ہم سب کو زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہ رقم ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے کسی حد تک راحت کا باعث بنے گی۔”

خیال رہے کہ لاٹری جیتنے والی ان 11 خواتین کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ ہریتھا کرما سینا کے ممبر کے طور پر جو معمولی تنخواہ لیتی ہیں وہ ان کے خاندانوں کی واحد آمدنی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version