کویت میں لڑکیوں کو دل والا ایموجی بھیجنے پر دو سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت میں انوکھا قانون متعارف کروایا گیا ہے جس میں کسی لڑکی کی اجازت کے بغیر اسے دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔
اس قانون کے تحت ملزم کو 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے کو ہراسانی میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ اس سلسلے میں سعودی عرب میں بھی گزشتہ سال فروری میں قانون بنایا گیا ہے۔
سعودی عرب میں دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
