Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“ہارر فلم” دیکھنے سے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہارر فلم دیکھنے سے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ہارر فلمیں خون کو جما دیتی ہیں۔ جی ہاں! فلم دیکھتے ہوئے خوف کے احساس سے خون کو جمانے والے پروٹین فیکٹر 8 کی کچھ مقدار جسم میں خارج ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں 30 سال یا اس سے کم عمر 24 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جبکہ ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں سے ایک گروپ کو پہلے ہارر فلم اور پھر ایک ڈاکومینٹری فلم دکھائی گئی۔

دوسرے گروپ کو پہلے ڈاکو مینٹری فلم جبکہ بعد میں ہارر فلم دکھائی گئی جبکہ ان افراد کے خون کے نمونے فلمیں دیکھنے سے پہلے اور دیکھنے کے بعد لیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ہارر فلم دیکھنے کے دوران خون جمانے والے پروٹین کی مقدار میں 57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے اس میں 86 فیصد کمی آئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہارر فلموں سے خون جمانے والے پروٹین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے، البتہ وہ اضافہ اتنا نہیں ہوتا کہ خون کا لوتھڑا بن کر زندگی کے لیے خطرہ بن جائے۔

محققین کے مطابق اس کا حل بہت آسان ہے یعنی تفریحی مواد کو دیکھنے سے پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے بلڈ کلاٹ سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version