Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کے 17 جڑواں جوڑے ایک ساتھ اسکول میں داخل

اسکاٹ لینڈ کے ضلع اینورکلائیڈ کے ایک پرائمری اسکول میں اگلے ہفتے  34 جڑواں بچے داخلہ لے رہے ہیں جو کہ 2015 کے بعد سے دوسری بڑی تعداد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینورکلائیڈ کے سینٹ پیٹرکس پرائمری اسکول میں بچوں کے 17 جڑواں جوڑوں کا پہلا دن ہوگا۔

2015 میں  19 جوڑوں یعنی 38 بچوں نے پرائمری اسکول میں ایک ساتھ داخلہ لیا تھا جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔

جڑواں جوڑے داخلے سے پہلے اسکول میں ڈریس ریہرسل کے لیے جمع ہوئے جہاں 2015 میں داخلہ لینے والے 38 جڑواں بچے بھی موجود تھے۔

سینٹ پیٹرکس انورکلائیڈ کے دو اسکولوں میں سے ایک ہے جو جڑواں بچوں کے سب سے زیادہ جوڑوں کو داخلہ دے رہے ہیں۔

اینورکلائیڈ میں 2013 سے اب تک 147 جُڑواں جوڑے پرائمری اسکول میں داخلہ لے چکے ہیں۔

اینورکلائیڈ کونسل کے سینئراکیڈمی ایڈمنسٹریٹر گریم بروکس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ داخلے اینورکلائیڈ میں ایک سالانہ روایت بن گئی ہے، ہم اپنے جڑواں بچوں کو پرائمری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version