Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دفتر میں فون چارج کرنے پر باس کا ملازم پر برہمی کا اظہار

اب زمانہ ڈیجیٹل ہے اور ایسے میں دفتر میں فون چارج کرنا اب ایک عام سی بات ہوگئی ہے  لیکن ایک حالیہ پوسٹ نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

ایک Reddit صارف نے حال ہی میں دفتر میں باس کے اس پر غصہ کرنے کی ایک عجیب وجہ شیئر کی ہے۔

صارف نے اپنے پوسٹ کے موضوع کے طور پر لکھا کہ “کیا کام کے دوران اپنے ذاتی فون کو چارج کرنا بجلی چوری سمجھا جاتا ہے؟” اور مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، “میرے باس نے آج مجھے کام پر فون چارج کرنے پر کہا، میں ذاتی استعمال کے لیے کمپنی کی بجلی چوری کر رہا ہوں۔ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟”

یہ پوسٹ ابھی چند گھنٹے پہلے شیئر کی گئی تھی۔ پوسٹ ہونے کے بعد سے، اسے 300 کے قریب لائیک کیا جا چکا ہے۔ یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایک شخص نے لکھا، “آپ کا باس ایک ڈوچ بیگ ہے۔ یہ کہنا کہ کمپنی کی بجلی چوری کرنا ایسا ہی ہے جیسے سانس لینے پر کمپنی کی ہوا چوری کی جارہی ہو یا پانی پینا کمپنی کا پانی چوری کرنا ہے۔”

ایک دوسرے شخص نے مزید کہا، “انہیں بتاؤ ٹھیک ہے، پھر اگر وہ کام کے اوقات کے باہر آپ کے فون پر آپ سے رابطہ کریں تو وہ آپ کی بجلی چوری کر رہے ہیں۔”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version