Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کتے اور بلی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کتے اور بلی کی بہت سی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں اور ایسی ہی ایک اور ویدیو کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔

ایک مزاحیہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کتا ایک بلی کو گھور رہا ہے، جیسے کہ وہ بلی سے دوستی کرنے کا بہترین طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

اس ویڈیو کو @buitengebieden  نامی ایک ایکس کے صارف نے پلیٹ فارم پر شیئر کیا ہے جس کے ساتھ بلی اور کتے کے خیالات کا تصور کرنے والا کیپشن بھی شیئر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا معصومانہ انداز میں صوفے پر بیٹھی بلی کی جانب دیکھ رہا ہے اور ایسا معلوم ہورہا ہے کہ کتا، بلی کے ساتھ دوستی کا خواہشمند ہے۔

ویڈیو میں آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کیسے کتے پر جارحانہ انداز میں حملہ آور ہوتی ہے اور کتے کے منہ پر پنجہ ماردیتی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفینکی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کتے بلی کی دوستی پر بھی ملے جلے تبصرے کئے گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version