جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے ویسے ویسے انسانی زندگی میں ٹیکنالوجی کی اہمیت میں اضافہ بھی ہورہا ہے جس کے لئے نت نئے روبوٹس بھی تیار کئے جارہے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو حیران اور پریشان کردیا ہے ۔
Getting a robot to cut your hair
by u/MrJasonMason in Damnthatsinteresting
امریکی انجینئر شین وائٹن جو Stuff Made Here کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں، نے ایک روبوٹ بنایا اور اسے اپنے بال کٹوانے کے لیے استعمال کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی انجینئر شین وائٹن اپنے بنائے ہوئے خصوصی روبوٹ سے بال کٹوا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو اصل میں ونگٹن نے اپنے یوٹیوب چینل Stuff Made Here پر چند سال قبل پوسٹ کی تھی تاہم اس ویڈیو کے ایک حصے نے حال ہی میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد سے صارفین کی جانب سے متعدد تبصرے کئے گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے خوفزدہ ہونے کا بھی اظہار کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
