Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پھل بیچنے والی خاتون کی اپنے بچوں کو پڑھانے کی ویڈیو ہوئی وائرل

سوشل میڈیا اکثر روزمرہ کی زندگی کے ایسے پہلوؤں کی طرف توجہ دلاتا ہے جن کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا ہے۔

ایک حالیہ وائرل ویڈیو نے کچھ ایسا ہی کیا ہے جس میں ایک پھل فروش خاتون کو اپنے بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں میں ایک خاتون کو سڑک کے کنارے اپنے کام کے دوران اپنے دو چھوٹے بچوں کو پڑھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسٹال کو چلانے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل پر توجہ دینے کی اس کی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیتوں نےصارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

اس مختصر ویڈیو کو ایکس صارف @dc_sanjay_jas نے شیئر کیا تھا اور اس نے صارفین کے دلوں کو جیت لیا ہے۔

صرف 28 سیکنڈ تک چلنے والی ویڈیو کے باوجود، یہ صارفین کے دلوں کو پگھلانے اور انہیں چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فوٹیج دیکھ کر صارفین نے خاتون کو زبردست انداز میں سراہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version