Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیزا کے درمیان ‘3 ٹانگوں والی میز’ کیوں رکھی جاتی ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

پیزا تو سبھی نے کھایا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کے اس کے درمیان یہ 3 ٹانگوں والی میز کیوں رکھی جاتی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اس پلاسٹک کی میز کا نام پیزا سیور ہے اور یہ سجاوٹ یا پیزا کے ٹکڑوں کو جوڑنے کا کام نہیں کرتی بلکہ یہ آپ کے پیزا کو ڈبے سے پچکنے سے بچانے کا کام کرتی ہے تاکہ اوپر موجود اشیا گتے سے چپک کر ضائع نہ ہو جائیں۔

گرم پیزا کو ڈبے میں رکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ڈبا نمی کے باعث نیچے کی جانب جھک جاتا ہے۔ اگر پیزا سیور درمیان میں موجود نہ ہو تو ڈبا پنیر اور دیگر اشیا سے چپک جاتا ہے۔

ماضی میں اکثر پیزا اس وجہ سے خراب ہو جاتے تھے اور 1980 کی دہائی میں نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے یہ حل پیش کیا۔

انہوں نے پلاسٹک کی تپائی کا خاکہ تیار کیا تاکہ ڈبے کو پیزا کے اوپر چپکنے سے روکا جا سکے اور 1985 میں اس کا پیٹنٹ درج کرایا۔

انہیں یہ خیال اس وقت آیا جب گھر منگوائے جانے والے بیشتر پیزا گتے کے باعث خراب ہو جاتے تھے۔

انہوں نے اپنے پیٹنٹ میں لکھا تھا کہ پیزا کے ڈبے آسانی سے نیچے چپک جاتے ہیں اور پیزا خراب ہو جاتا ہے جس سے بچنے کے لیے پیزا سیور کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version