Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیزا کے ڈرائی فروٹ ورژن پر صارفین کا حیران کن ردعمل

اگر آپ کو لگتا ہے کہ پیزا پر انناس ایک بے عزتی ہے، تو اطالوی لذت کا یہ ڈرائی فروٹ ورژن آپ کو چونکا دے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسٹریٹ فوڈ فروش خشک میوہ جات کو پیزا ٹاپنگ کے طور پر شامل کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

 

سب سے پہلے، پیزا کی چٹنی کو بیس پر پھیلاتا ہے جو کہ بلکل نارمل لگتا ہے، ٹھیک ہے؟ اگلی ٹاپنگز آتی ہے جس میں خشک میوہ جات کی ایک قسم، بشمول اخروٹ، کاجو اور کشمش ڈالی جاتی ہے او پھر پیزا کو اوون کے اندر رکھا جاتا ہے۔

اگلا مرحلہ اسے مزید مضحکہ خیز بنا دیتا ہے کہ جب دکاندار گاہک کو پیش کرنے سے پہلے اس پر بہت سارا پنیر ڈالتا ہے۔

گجرات کے احمد آباد کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور 1.6 ملین سے زیادہ آراء کے ساتھ، کھانے سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version