Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکی کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر شطرنج کی بساط ترتیب دینے کا ریکارڈ

  ایک دس سالہ لڑکی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر شطرنج کی بساط ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ شطرنج کی ماہر کھلاڑی پنیتمالار راج شیکر نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر صرف 45.72 سیکنڈ میں شطرنج کی بساط کو کامیابی سے ترتیب دے کر عالمی کارنامہ سرانجام دیا۔

 اس مقابلے کا انعقاد  پنیتمالار کے اسکول میں کیا گیاجہاں والدین اور اساتذہ کی انجمن کے اراکین کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ بھی  موجود تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے اس باصلاحیت کھلاڑی نے بتایاکہ ” وہ پانچ سال کی عمر سے شطرنج کھیل رہی ہیں  اور انٹر نیشنل چیس فیڈریشن کی ممبر بھی ہیں۔

اس نے مزید بتایاکہ میرے والد میرے کوچ ہیں، اور ہم تقریباً ہر روز ایک ساتھ شطرنج کھیلتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version