Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبہ کو سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

آج کے دور میں سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیوز پوسٹ کرنا ہر ایک کا شوق بن گیا ہے جس میں سے بہت سی ویڈیوز وائرل بھی ہوجاتی ہیں لیکن حال میں پیش آنے والے واقعہ نے ایک طالبہ کی زندگی بدل دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق لوزیانا میں ایک ہائی اسکول میں زیر تعلیم ایک 17 سالہ طالبہ، کیلی ٹیمونیٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پارٹی میں اپنے ڈانس کرنے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

اس ویڈیو میں میں کیلی ٹیمونیٹ کو پارٹی میں ایک دوست کے پیچھے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ بعد میں وائرل ہوگئی اور اسی بناء پر طالبہ کا نام اسکالرشپ کی لسٹ سے خارج کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران طالبہ نے بتایا کہ پرنسپل نے انہیں اپنے دفتر میں بلایا اور اپنی ڈانس ویڈیو کو دیکھنے کے لئے مجبور کیا گیا ۔

کیلی نے مزید کہا کہ پرنسل کی جانب سے انہیں شرمندگی کا احساس دلایا گیا تھا اور ساتھ ہی وہ ان کی آگے آنے والی زندگی کے لئے بھی فکر مند تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سب کے بعد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور یہ سب اس کے لئے ایک بہت بڑا جھٹکا تھا کیونکہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا اعزاز ملنا اور پڑھائی میں ہمیشہ آگے رہنا ہی کیلی کا بنیادی مقصد رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ نے اسکول کی کمیونٹیز اور طلبہ تنظیموں میں غم و غصے سمیت ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا جبکہ کیلی کے سپورٹ میں  ریلیاں بھی نکالی گئیں اور “Let the Girl Dance” اور “I stand with Kaylee Timonet” جیسے نعروں والی ٹی شرٹس کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا جس سے طالبہ کو اس تکلیف دہ اور ذلت آمیز واقعہ سے آگے بڑھنے میں مدد ملی ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم طلباء کو معلومات اور تعلیمی وسائل پیش کرتے ہیں، جو انہیں سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک قیمتی ذریعہ بناتے ہیں لیکن یہ طلباء پر منفی اثرات بھی مرتب کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version