Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طیارے میں میاں بیوی کے لڑنے پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کردی

سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری طرح لڑ پڑے جس کی وجہ سے طیارے کو نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانسا کے مسافر بردار طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

یہ طیارہ سوئٹزر لینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جا رہا تھا۔ بھارت میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے نے پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔

میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کر کے طیارہ اپنے منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version