Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

16 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی ٹوٹ گئی۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

امریکی ریاست اوریگن سے پرواز بھرنے والے طیارے کی 16 ہزار فٹ بلندی پر اچانک کھڑکی ٹوٹ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلیفورنیا کے اڑان بھرنے والے طیارے کی 16 ہزار فٹ بلندی پر اچانک کھڑکی ٹوٹ گئی تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

اس مسافر طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 مسافر سوار تھے، پائلٹ نے بہترین طریقے سے طیارے کو دوبارہ پورٹ لینڈ ایئرپورٹ پر اتارا جس کے باعث طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

کھڑکی ٹوٹنے کے باعث طیارے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی تھی اور مسافروں کو ہنگامی صورتحال کے باعث آکسیجن ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں طیارے کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور لٹکتے ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version