Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسافر نے طیارے سے اچانک چھلانگ لگالی۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ایک شخص نے اڑان بھرنے سے قبل طیارے سے اچانک چھلانگ لگالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے لیے اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے سے مسافر نے نامعلوم سبب کی وجہ سے چھلانگ لگائی جس کی وجہ سے طیارہ 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ اڑان بھرنے کے لیے بلکل تیار تھا اور اسے طیارے پر مسافروں کے چڑھنے والی سیڑھیوں سے الگ کردیا گیا تھا لیکن کچھ ہی دیر میں مسافر نے اچانک طیارے کا دروازہ کھول کر وہاں سے چھلانگ لگالی۔

ایئرلائن کے مطابق مسافر طیارے کے اوپر سے نیچے آگر اور اسے شدید چوٹیں لگیں، تاہم اسے بروقت امدادی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور مسافر کی صحت بہتر ہے۔

مسافر طیارے کی 20 فٹ اونچائی سے نیچے فرش پر آگرا اور فوری طور پر اس کی جانب سے چھلانگ لگانے کا سبب بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

واقعے کے بعد پولیس، ایوی ایشن ٹیم اور دوسرے ریسکیو اہلکاروں نے 6 گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی اور سیفٹی سے متعلق تمام تر تفتیش کی جس کے بعد ہی رات دیر گئے طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version