Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر بُرے کمنٹس کرنے پر شہری نے خواتین پر مقدمہ دائر کردیا

امریکا میں ایک شہری نے سوشل میڈیا پر بُرے کمنٹس کرنے والی خواتین پر مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الینوئے کے شہر الشکاگو کے 32 سالہ شہری نے 27 خواتین کے خلاف 75 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ انہوں نے فیس بُک کے ڈیٹنگ گروپ پر اس کے بارے میں منفی تبصرے پوسٹ کیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیکو ڈی ایمبروسیو نامی شہری نے دعویٰ کیا کہ کئی خواتین نے مل کر ان کی ساکھ کو داغدار کیا ہے کیونکہ انہوں نے بھوت جیسے القاب کے ساتھ ان کیخلاف فیس بُک ڈیٹنگ گروپ پر کئی منفی کمنٹس کیے جو دوسرے دیکھ سکتے تھے۔

کمنٹس میں خواتین نے ایمبروسیو کے بارے میں یہ بھی لکھا کہ یہ جن خواتین سے بھی ملتے ہیں بعد میں وہ ایک بھوت کی طرح ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔

خیال رہے کہ فیس بُک کے مقبول ڈیٹنگ گروپ کا آغاز نیویارک میں ہوا تاہم رفتا رفتا یہ دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیل گیا۔

بنیادی طور پر اس گروپ میں خواتین اپنے تجربات مردوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور ڈیٹنگ سے متعلق خدشات کے بارے میں مشورہ طلب کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version