Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوران سرجری مریض کے گٹار بجانے کی ویڈیو وائرل

جاگتے ہوئے دماغ کی سرجری کروانے کا خیال کافی حیرت انگیز لگتا ہے لیکن فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خود کو پرسکون رکھنے کے لئے ایسا کیا ہے۔

حال ہی میں سلویسٹر کمپری ہینسو کینسر سنٹر کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان شخص کی دماغ کی سرجری کی جارہی ہے اور وہ پورے ہوش میں اپنا گٹار بجانے میں مصروف ہے۔

 

شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ یہ سرجری 18 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی جسے ریکارڈ کیا گیا تھا بعدازاں چار دن قبل اسے یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو کے متعلق مزید کہا کہ دماغ کی سرجری کے دوران نولان کے لیے جاگتے رہنا ضروری تھا تاکہ ڈاکٹر ٹیومر کو ہٹانے کے بعد اس کی صحت کا جائزہ لے سکیں اور اس کی حفاظت کر سکیں۔

ویڈیو میں، نولان اپنے گٹار پر دھن بجاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ سرجن ان کی سرجری کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ڈاکٹر انہیں سرجری کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے اور سرجری کے بعد نولان کی حالت بتاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ مریض ٹھیک ہو رہا ہے اور معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version