برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ مارجوٹ نے 95 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرے کے سابق نفسیات دان ڈیوڈکنگسٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے معمر ترین طالبعلم بن گئے ہیں۔
ریٹائرڈ نفسیات دان ڈیوڈ مارجوٹ نے ڈاکٹر بننے کے 72 سال بعد کنگسٹن یونیورسٹی سے ماڈرن یورپیئن فلاسفی میں ایم اے کی ڈگری لی جبکہ وہ اب ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل ہونے تک ڈیوڈ مارجوٹ کی عمر 102 سال ہوجائے گی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈیوڈ مارجوٹ کی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
