Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنکھوں کے کونوں میں یہ ‘گلابی نقطہ’ کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ جانیے

ہم سب کی آنکھوں کے کونوں میں ایک گلابی نقطہ ہوتا ہے مگر اس کی وجہ بیشتر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگی کیونکہ شاید ہی کسی نے اس پر غور کیا ہو۔

تو آج ہم آپکو اس کی حیرت انگیز وجہ بتائیں گے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ انسانوں میں کسی زمانے میں تیسری پلک کی نشانی ہے جو اب باقی نہیں رہی۔

اس طرح کی پلکیں پرندوں اور حشرات الارض میں پائی جاتی ہے اور ماہرین کے خیال میں کبھی ہمارے آباﺅ اجداد کی آنکھوں پر دو نہیں بلکہ تین پلکیں ہوتی تھیں۔

جانوروں میں یہ تیسری پلک آنکھوں کے تحفظ یا نمی کے لیے ہوتی ہے جس سے وہ دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اب انسانوں میں یہ بظاہر بلا مقصد موجود ہے یا بس ایک نشانی ہے۔

Eye macro...zoom in Stock Video Footage by ©alexKharkov #31976831

تاہم اب بھی یہ ٹشو کسی حد تک کارآمد ثابت ہوتا ہے جو کہ آنسوﺅں کو بہنے میں مدد دینے کے ساتھ آنکھ میں داخل ہونے والی بیرونی اشیاء کو باہر نکالتا ہے۔

سائنسدانوں کے خیال میں یہ کسی زمانے میں آنکھوں کی نمی اور صفائی کا کام کرتا ہوگا یا کسی جنگلی علاقے میں شکاری جانوروں کو دیکھنے میں مدد دیتا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version