Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی طالبہ دنیا کی کم عمر ترین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بن گئیں

پاکستانی طالبہ حوریہ بتول نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی کم عمر ترین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

انہوں نے یہ اعزاز 19 سال کی عمر میں حاصل کیا جو کہ پہلے بھارتی طالب علم کے پاس تھا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا مقام حاصل کیا۔

حوریہ نے 2016 میں 19 سال کی عمر میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (CA) کی تعلیم مکمل کی تھی تاہم، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں اس کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے CA بننے والی دنیا کی سب سے کم عمر خاتون کے طور پر نامزد کیا ہے۔

مزید برآں، انہوں نے 14 سال کی عمر میں اپنے اے لیولز کو مکمل کیا تھا جبکہ یہ تعلیمی سطح عام طور پر 17 یا 18 سال کی عمر میں حاصل کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version