Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکے سے بات کرنے پر باپ نے اپنی بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

غیرت کے نام پر باپ اور چچا نے 15 سالہ لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے کے شبہے میں گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور پھر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے لڑکی کو بچاتے ہوئے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے باپ نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی میں نے مخالفت کی۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچی کے بیان کے بعد باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version