ماہرین نے ایسے خواتین کے بارے میں بڑا دعویٰ کر دیا ہے جن کے بائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے۔
حال ہی میں برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لڑکیوں کے بائیں ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی زیادہ لمبی ہوتی ہے وہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی نہیں کرتیں جبکہ جن خواتین کی شہادت کی انگلی، انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ بےوفا ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی شہادت کی انگلی لمبی ہو اُن میں جنسی ہارمونز پیدا ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بے وفائی کی طرف راغب ہوتی ہیں۔
پروفیسر ایلونیڈ پیرس کا کہنا ہے کہ خواتین کی شہادت کی انگلی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمونز کا پیدا ہونا ہے، جن خواتین میں ٹیسٹا اسٹرون ہارمون کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے اُن کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے زیادہ لمبی ہوجاتی ہے، ایسی خواتین میں نسوانیت زیادہ نہیں ہوتی اور وہ اسی وجہ سے بے وفائی کی طرف راغب نہیں ہوتیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن خواتین کی درمیانی انگلی لمبی ہوتی ہے وہ عام طور پر فیمنزم کی طرف راغب ہوجاتی ہیں اور رومانوی تعلقات پر یقین نہیں رکھتیں۔
