Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپانی فیشن کمپنی نے مچھلی کو سوئٹر میں تبدیل کردیا

جاپان کی مشہورفیشن ساز کمپنی فیلیسیمو اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے منفرد ملبوست کی بنا پرموضوع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ اس کمپنی نے اپنے ملبوسات کو سمندری مخلوقات کا انداز دیا ہے جو بلکل حقیقی معلوم ہونے کے ساتھ دیدہ زیب بھی لگتے ہیں۔

یوں تو اس کمپنی نے سمندری حیات سے متاثر ہوکر کئی ملبوسات تیار کیے ہیں تاہم ان میں ایک سوئٹرکافی مقبول ہورہا ہے جو کہ سمندر میں رہنے والی ایک مخلوق سن فش سے مشابہ ہے اور اسے پہننے کے بعد گویا ایسا لگتا ہے کہ آپ نے سن فش کی پوشاک پہنی ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی لوگ سمندری مخلوقات کو بہت پسند کرتے ہیں اوراسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کمپنی نے اپنے کپڑوں کو سمندری مخلوقات کی شکل میں ڈھالا ہے۔

جاپانی فیشن کمپنی فلیسیمو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اس طرح کے گارمنٹس تیار کیے ہیں جس کے تحت آپ سن فش کو پہن سکتے ہیں اور یہ موقع زندگی میں کم کم ہی آتا ہے واضح رہے کہ سن فش ایک نایاب مچھلی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اس کمپنی نے اس مچھلی کو سوئٹر میں ڈھالا ہے۔

 اس کا ڈیزائن اس طرح تیارکیا گیا ہے کہ مچھلی کے پریا فنز ہیں ان کو بازو کی شکل دی گئی ہے تاکہ اس میں ہاتھوں کوڈالا جا سکے جبکہ اس کے منہ کو کالر کی صورت دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پراس مچھلی نما سوئٹرکو بہت پسند کیا جارہا ہے صرف ٹوئٹرپرہی اس تصویرکو  پندرہ ہزارسے زائد لائکس کو مل چکے ہیں۔

اگرچہ بعض لوگوں نے اسے مضاحقہ خیز بھی کہا ہے اوران کا کہنا ہے کہ اسے پہن کر آدمی عجیب و غریب لگے گا لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے ملبوسات تیار کرکے اپنے صارفین کو فطرت سے قریب کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے اسے مختلف سائز مین تیار کیا ہے اور یہ سوئٹرکسی بھی طرح یہ دقت یا کوفت کی وجہ نہیں بنتا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نےاسے کافی سراہا بھی ہے۔

کمپنی کواس سوئٹر کے کافی زیادہ آرڈر مل رہے ہیں جہاں تک اس کی قیمت کی بات ہے تو ایک سن فش لباس کی قیمت تقریباً 53 امریکی ڈالر ہے یعنی پاکستانی تقریباً 16 سے 17 ہزار ہے، تاہم کمپنی نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ اسے انٹرنیشنلی پیش کرے گی یا نہیں ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version