بھارتی شخص نے محبت کی جستجو میں اپنے رکشے پر جیون ساتھی تلاش کرنے کے لیے اشتہار لگا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ دیپندر راٹھور نے اچھے رشتے کی تلاش کیلئے اپنے رکشے پر اشتہار لگا دیا جس میں اس نے اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر ضروری معلومات بھی لکھی ہیں جس میں عمر، قد کی لمبائی، تعلیم، بلڈ گروپ وغیرہ شامل ہے۔
رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے بتایا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ شادی کرے لیکن اسے اچھا جیون ساتھی نہیں مل رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ معاشرے میں خواتین کی کمی ہے لیکن انہیں کسی بھی مذہب اور ذات سے فرق نہیں پڑتا، کوئی بھی خاتون ان سے شادی کر سکتی ہے۔
رکشا ڈرائیور نے بتایا کہ انہوں نے رشتہ کروانے والوں سے بھی رابطہ کیا، انہیں کوئی بھی خاتون ان کے آبائی شہر سے نہیں ملی جس کے بعد اب وہ دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون سے بھی شادی کرنے کیلئے تیار ہے۔
دیپندر راٹھور کا مزید کہنا تھا کہ وہ رکشا چلا کر گزر بسر کرتے ہیں اور جو بھی ان کی بیوی بنے گی وہ اسے ہمیشہ خوش رکھیں گے۔
