Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟

آج ہم آپکو اے سی کے بغیر گرمی سے بچنے کے 5 نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

ایلو ویرا جیل کے آئس کیوب

اگر سورج کی تپش سے جلد جل گئی ہے تو ایلو ویرا جیل کی ایک بوتل لیں اور اس سے آئس کیوب ٹرے کو بھر دیں۔

جب وہ جم جائے تو اسے جل جانے والی جلد پر استعمال کریں جبکہ اس سے گرمی کا اثر بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

چادریں فریز کریں

اپنے بستر کو چادروں اور تکیوں کے غلاف سے ٹھنڈا کریں، انہیں پلاسٹک بیگز میں ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لیے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔

اس کے بعد سونے سے کچھ دیر قبل ہی بستر پر رکھ دیں اور پھر اے سی جیسے ماحول میں میٹھی نیند کا مزہ لیں۔

گیلی جرابیں

جب رات کو گرمی سے نیند نہ آرہی ہو تو ایک تولیہ اپنے بستر کے پیروں کی جانب والے سرہانے پر لٹکا دیں اور جرابوں کو ٹھنڈے پانی میں بھگو کر پہن لیں۔

اس کے بعد پنکھے کا رخ اپنے پیروں کی جانب کریں اور دیر تک جسم میں دوڑنے والی ٹھنڈی لہر کے لیے تیار ہوجائیں۔

ایڑیاں اور گال ٹھنڈے کریں

گال اور ایڑیاں ایسی شریانوں سے بھری ہوتی ہیں جو ٹھنڈک سے زیادہ متاثر نہیں ہوتی، برف کی تھوڑی مقدار کو کپڑے کے اندر رکھ کران حصوں پر رکھ دیں جس کی وجہ سے 5 منٹ میں جسمانی درجہ حرارت کو 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے، ایسا گردن اور بغلوں پر کرنا بھی بے حد مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

پانی کی بوتلیں فریز کرلیں

پانی کی کچھ بوتلیں فیزر میں جمانے رکھ دیں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک والے پنکھے کے پیچھے فکس کر دیں اور پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version