Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا

آج کے دور میں شادی کے لئے اچھے اور معتبر رشتوں کی تلاش ایجنسی یا دیگر ایجنٹس کے ذریعے کی جاتی ہے جس کے عوض منہ مانگی رقم ادا کرنی پڑتی ہے جبکہ پہلے وقتوں میں لوگ آپس میں جان پہچان کر ہی رشتہ کرلیا کرتے تھے۔

چونکہ اب وقت بدل گیا ہے اور اس بدلتے وقت کے ساتھ لوگوں کی پسند میں بھی خاطر خواہ تبدیلیاں آئیں ہیں جس میں کوئی امیر شوہر کی خواہش کرتا ہے اور کوئی نوکری پیشہ لڑکی کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔

ایسی سب خواہشات کے عین مطابق رشتہ تلاش کرنا یقناً محنت والا کام ہے جس کے بدلے ایک رقم فیس کے طور پر ادا کی جاتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک واقعے نے صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا ہے۔

شیئر کئے جانے والے واقعے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیٹی کا دولت مند خاندان کے ساتھ رشتہ کرنے کے لیے تین لاکھ “فیس کے طور پر” خرچ کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کئے گئے پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہےاور یہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ ایک باپ اپنی پیاری بیٹی کی خوشی کے لیے کس حد تک جانے کو تیار ہے۔

خیال رہے کہ شیئر کئے گئے پوسٹ میں خاندان، یا اس پلیٹ فارم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے جہاں فیس ادا کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version