Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ہر فرد کا موبائل استعمال کرنے کا اپنا ایک علیحدہ انداز ہوتا ہے، یہ انداز دوسرے انسان سے اس لیے مختلف ہوتا ہے کیوں کہ ہر انسان ایک علیحدہ شخصیت کا حامل ہوتا ہے۔

 آج ہم آپ کو موبائل فون کے استعمال کرنے کے حوالے سے شخصیت پر اثرات کے حوالے سے بتائیں گے۔

دونوں ہاتھوں سے فون تھامنے والے

دونوں ہاتھوں میں فون تھام کر استعمال کرنے والے افراد بہت ایکٹو ہوتے ہیں کسی بھی کام کو کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں- مگر محبت کے معاملے میں یکسر مختلف شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور محبت کے اظہار کرنے ہی میں اتنا وقت لگا دیتے ہیں کہ بڑا نقصان اٹھاتے ہیں۔

ایک ہاتھ سے تھام کر شہادت کی انگلی سے استعمال کرنے والے

ایک ہاتھ سے فون کو تھام کر شہادت کی انگلی سے ٹیکسٹنگ اور اسکرولنگ کرنے والے درحقیقت تخلیقی مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان افراد کے ذہن میں ہر وقت نئے نئے خیالات کی پھوار پڑتی رہتی ہے اور دنیا میں کچھ بڑا اور نیا کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہوتے ہیں۔

ایک ہاتھ سے فون تھامنے والے

اگر آپ موبائل فون ایک ہی ہاتھ میں تھامتے ہیں اور اسی کے ساتھ تمام تر ٹیکسٹنگ اور اسکرولنگ کرتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بہت ہی پر اعتماد شخصیت کے مالک ہیں اور آپ وہ انسان ہیں جو کہ کسی بھی قسم کا رسک لینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ایک ہاتھ سے فون تھام کر دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے سے استعمال کرنے والے

اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک ہاتھ سے فون تھام رکھا ہوتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے سے فون کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت ذمہ دار، اسمارٹ اور حساس ہوتے ہیں آپ کوئی بھی کام کرنے سے قبل اس کے بارے میں بہت بار سوچتے ہیں۔ مگر محبت کے معاملے میں آپ بہت جزباتی ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version