کیا آپکو معلوم ہے کہ روزانہ استعمال کی جانے والی پانی کی بوتل کو دن میں کتنی بار دھونا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانی کی بوتل کو روزانہ کم از کم ایک بار صابن سے اچھی طرح رگڑ کر دھونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ ہر بار استعمال کے بعد بوتل کو دھو لینا چاہیے تاکہ آپ بیماری کے خطرے سے بچ سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بار بار استعمال کی جانے والی پانی کی بوتلوں کے بارے میں لوگوں کی سب سے بڑی غلطی فہمی یہ ہے کہ وہ ہمارے لیے محفوظ ہوتی ہیں، لوگ سوچتے ہیں کہ ان بوتلوں کو دھوئے بغیر بار بار استعمال کرنے سے ہم بیمار نہیں ہوگئے جبکہ یہ غلط ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ پانی کی ایسی بوتلوں میں بیکٹریا بہت زیادہ جمع ہوتے ہیں کیونکہ ان میں موجود نمی جراثیموں کی نشوونما کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بوتل کو پانی سے کھنگالنا کافی نہیں بلکہ اسے صابن اور پانی سے رگڑ کر دھونے کی ضرورت ہوتی ہے۔