Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید گرمی میں یہ اشیا گاڑی میں ہرگز مت رکھیں! ورنہ۔۔۔

کیا آپکو معلوم ہے کہ شدید گرمی میں کونسی اشیا گاڑی میں ہرگز نہیں رکھنی چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

موسمِ گرما میں جہاں انسان کے اپنی ذات کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے وہیں حادثات سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے۔

ایسے موسم میں براہِ راست دھوپ یا کھلے مقام پر کھڑی گاڑیاں تپش کے باعث خاصی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اور ان میں رکھی اشیا فوری آگ پکڑ کر بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

ان اشیا میں ایئرفریشنرز، پرفیومز یا کوئی بھی آتش گیر سیال مادہ شامل ہے۔

ان کے علاوہ لائٹر، سینیٹائزر یاالیکٹرونک اشیا مثلاً موبائل یا آئی پیڈ یا ٹیب یا پاور بینک یا ان کی بیٹری رکھنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔

سخت گرمی میں پانی کی بوتلیں، کھانے پینے کی اشیا خاص طور پر ادویات کو گاڑی میں رکھنا اور پھر استعمال کرنا انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

جبکہ کاسمیٹک اشیا یا میک اپ کا سامان بھی گاڑی میں رکھنے کے بعد استعمال کرنا مضر صحت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version