Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہم ایسے افراد سے شادی کرنا پسند کرتے ہیں جو خوبصورتی کے لحاظ سے ہم سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ انفرادی طور پر مرد اور خواتین اپنی خوبصورتی یا کشش سے بخوبی واقف ہوتے ہیں، مگر جوڑوں میں بھی اپنی خوبصورتی کے بارے میں خیالات ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ جو مرد خود کو پرکشش مانتے ہیں، وہ ایسی خواتین کو پسند کرتے ہیں جن کے خیالات بھی ان جیسے ہی ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے مردوں کی سوچ زیادہ درست ہوتی ہے کیونکہ ان کی سوچ زیادہ حقیقت پسندانہ ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version