اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کی کملا ہیرس سے متعلق کی گئی پیشگوئی جلد سچ ثابت ہونے والی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اتوار کی شب صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا۔
جوں ہی گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اعلانات کیے گئے تو سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہوگی اور کملا ہیرس اس بار الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی۔
یاد رہے کہ مارچ 2000 میں دی سمپسنز کی 11ویں سیریز کی 17ویں قسط میں ‘لیزا سمپسن’ نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ کارٹون کے کردار نے کملا ہیرس کی طرح پینٹ سوٹ اور موتیوں کی مالا بھی زیب تن کی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ دی سمپسنز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔
