Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمندر کی تہہ میں موجود قیمتی جہاز کے راز کھل گئے، نایاب تصاویر جاری

بحیرہ کیریبین کی تہہ میں 300 سال پرانے ہسپانوی جنگی جہاز سان جوز کے ملبے کی دریافت ہوئی ہے، جس میں سونا، چاندی اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

حال ہی میں جاری کی گئی ریموٹ کنٹرول آبدوز (آر او وی) کی تصاویر نے اس تاریخی جہاز کی قدیم خزانے کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

یہ 62 توپوں والا جہاز جون 1708 میں کولمبیا کے ساحل کے قریب ڈوبا تھا، جب برطانوی بحریہ نے اسے اچانک حملے کا نشانہ بنایا۔ سان جوز پورٹو بیلو، پاناما سے قیمتی خزانہ لے کر اسپین روانہ ہو رہا تھا، اس حملے میں جہاز پر سوار 600 افراد میں سے 589 جاں بحق ہو گئے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس جہاز کے خزانے کی موجودہ مالیت 20 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے، تاہم 2015 میں کولمبیا کی نیوی نے اس ملبے کی دریافت کا اعلان کیا تھا لیکن تازہ تصاویر نے اس دریافت کی تصدیق کی ہے۔

تصاویر میں ملبے کے قریب زمین میں دھنسے ہوئے سکے بھی دیکھے جاسکتے ہیں، جنہیں ہسپانوی میں ’ماکُوکیناس‘ (Macuquinas)  یا ’کابس‘ (Cobs) کہا جاتا ہے، ان سکوں پر شاہی نشان موجود ہیں جو اس دور کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ جہاز کے ملبے کے پاس سے چینی سلطنت کنگشی دور (1662-1722) کی نایاب مٹی کی اشیاء اور 1665 کے توپ خانے بھی دریافت ہوئے ہیں، جو اس دور کے تجارتی اور جنگی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

کولمبین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 سے پہلے اس جہاز کو سطح پر لانے کی کوشش کرے گی، جب تک موجودہ صدر گوستاوو پیٹرو اپنی مدت پوری کر رہے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version