Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی فوڈ بلاگر کی ٹرانس پیرنٹ فرائیڈ چکن سوشل میڈیا پر وائرل

کائی نان نے ٹرانس پیرنٹ چکن بنانے کا آغاز ہڈیوں کیا اور فرائیڈ چکن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے دوبارہ بنایا

ایک چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسی شفاف فرائیڈ چکن بنا کرانٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے فوڈ بلاگر کائی نان اپنی غیر روایتی تخلیقات کے لیے کافی شہرت رکھتے ہیں وہ مالیکیولر گیسٹرونومی کی پیچیدہ تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے عجیب و غریب اور حیرت انگیز کھانے تیار کرتے ہیں ان کی اب تک کی سب سے متاثر کن تخلیق شفاف فرائیڈ چکن ہے جو کسی آرٹ کے نمونے سے کم نہیں لگتی۔

گزشتہ ماہ کائی نان نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیواپ لوڈ کی جس کا عنوان ’’میں فرائیڈ چکن کو شفاف بنانا چاہتا تھا مگر نتیجہ عجیب نکلا‘‘ تھا یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور تقریباً دس لاکھ ویوز حاصل کرلیے اس کی وجہ بھی واضح ہے کیونکہ یہ واقعی کچھ انوکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 70 ممالک، 30,000 سے زائد اسنیکس، چینی شاپ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

فرائیڈ چکن کو شفاف بنانے کا خیال ہی پاگل پن لگتا ہے مگر اسے حقیقت میں بنتے دیکھنا حیران کن ہے آخری نتیجہ جادوئی محسوس ہوتا ہے۔

یہ شفاف چکن بیک وقت حیران کن سوچنے پر مجبور کرنے والی اور کچھ حد تک پریشان کن بھی ہے کچھ لوگ اسے آزمانے کے لیے متجسس ہیں جبکہ بہت سے لوگ اسے دیکھ کر ہی انکار کر دیتے ہیں۔

کائی نان نے ٹرانس پیرنٹ چکن بنانے کا آغاز ہڈیوں کیا اور فرائیڈ چکن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے دوبارہ بنایا اس نے بون میرو، کولیجن اور کولڈ جیل کے مرکب سے شروعات کی جسے اس نے پھر چکن کی ہڈی کے سائز کے سانچوں میں رکھا اور انہیں سیٹ ہونے دیا۔

گوشت کے لیے چینی فوڈ بلاگر نے سب سے پہلے چکن کے گوشت کو پانی والے مائع میں تبدیل کرنے کے لیے ایک آلہ استعمال کیا اس کے بعد اس نے اسپریفیکیشن نامی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پٹھوں کے ریشوں کی ساخت کو بحال کیا جو عام طور پر سالماتی معدے میں استعمال ہوتی ہے آخر میں شیشے کی طرح گوشت اور ہڈیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کے لیے ایک اور سانچے میں رکھا۔

انہوں نے عام فرائیڈ چکن کی خستہ بیرونی تہہ بھی تیار کی حالانکہ ان کی یہ تخلیق کسی بھی لحاظ سے روایتی نہیں ہے شاید یہ شفاف فرائیڈ چکن آپ کو مزیدار نہ لگے یا آپ اسے ناگوار سمجھیں لیکن یہ ضرور ماننا پڑے گا کہ یہ بے حد دلچسپ ہے۔

متعلقہ خبریں