
پاک چین تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں، سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی جس میں بین الاقوامی تزویراتی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت مشترکہ اہمیت







