
ملکی خودمختاری، قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی خودمختاری، قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران،







