
وزیرداخلہ سندھ کا عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، سیکیورٹی اقدامات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی تنظیموں، دینی مدارس و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ضابطہ اخلاق کا







