
حکومت نے بجٹ پر بریفنگ دی لیکن تجاویز نہیں لیں، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ پر بریفنگ دی لیکن تجاویز نہیں لیں، ہم سے تجاوز لیتے تو بہتر تجاویز دیتے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ پر بریفنگ دی لیکن تجاویز نہیں لیں، وفاقی بجٹ میں زراعت، ڈیموں کی تعمیر، تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی







